بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹس کے فیصلوں کو ہر فورم پر چیلنج کرنے کااعلان

پاکستان تحریک انصاف کا  ملٹری کورٹس کی طرف سے نومئی کے مجرموں کو سزاؤں کے اعلان پر رد عمل سامنے آگیا  ، قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ فوجی عدالت سے سویلینز کے خلاف سزاؤں کو مسترد کرتے ہیں۔
عمر ایوب نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے زیر حراست افراد کو سنائی گئی سزائیں انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں، زیر حراست افراد عام شہری ہیں ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔
عمر ایوب نے کہا کہ فوجی عدالتیں جو عام شہریوں کو سزائیں سناتی ہیں بنیادی طور پر کینگرو عدالتیں ہیں، فوجی عدالتیں قانونی طور پر ریاست کی عدالتی طاقت کی شراکت دار نہیں ہو سکتیں۔
ان کاکہناہے کہ مسلح افواج ریاست کے انتظامی اختیار کا حصہ ہیں، ایسی عدالتوں کا قیام عام شہریوں سمیت عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، ایسے فیصلوں سے آئین کی بنیادی خصوصیت طاقت کی تقسیم کی نفی ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ملٹری کورٹس کے فیصلوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ان ٹرائلز میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے، ہم فیصلوں کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔