بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات:سپیکر نے حکومتی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرا دی، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کروا دی ہے، امید ہے کل تک کمیٹی بن جائے گی اور مذاکرات ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابقبیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں، سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہوگا۔
دوسری جانب اسپیکر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیش کش کے باوجود فریقین نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا، پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کے نام بھی اسپیکر آفس کو نہیں دئے ہیں۔
مدارس رجسٹریشن: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بھی مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم، نواز شریف اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، شہباز شریف کی اس معاملے پر نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا رات گئے تک اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی  اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ میں مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے تیار ہوں۔