بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رینجرز کیڈٹ کالج چکری میں یومِ والدین کی پروقارتقریب

اسلام آباد:  رینجرز کیڈٹ کالج چکری کا تیسرا یومِ والدین روائتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ملک بھر سے کیڈٹس کے والدین اور عزیزواقارب نے اس پر وقار تقریب میں شرکت کی۔ میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کالج کے پرنسپل بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) ندیم اختر حسین ستارہ امتیاز ملٹری نے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نوجوان کیڈٹس نے ڈرل، فزیکل ٹریننگ، جمناسٹک اور ٹائیکوانڈوکے شاندار مظاہرے پیش کئے۔ کالج کے پرنسپل بریگیڈئیر ریٹائرڈ ندیم اختر حسین نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ مہمان خصوصی میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم نے نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس اور ہاؤسز میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ کیڈٹ وقار نے سال کے بہترین کھلاڑی اور کیڈٹ معیز النواز نے تعلیم میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی وصول کی۔ جبکہ کالج پریفیکٹ کیڈٹ عبدالرحمٰن سال کے بہترین کیڈٹ قرار پائے۔ “چمپئن ہاؤس ٹرافی” لیاقت ہاؤس نے حاصل کی جسے ہاؤس پریفیکٹ کیڈٹ عبدالمعیز نے وصول کیا۔ لیکچرار سید علی حیدر نقوی نے چمپئن ہاؤس ماسٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور مہمان خصوصی سے شیلڈ حاصل کی۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں انعا مات حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی ۔مہمان خصوصی نے رینجرز کیڈٹ کالج چکری میں فروغ تعلیم کی کوششوں اور کیڈٹس کی ہمہ پہلو تربیت اور بہترین کردار سازی کرنے پر کالج انتطامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں حصول علم کے لیے وقف کردیں اور ملک کی تعمیروترقی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔