اپوزیشن کی مذاکرتی کمیٹی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، مذاکرتی کمیٹی کل اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ ہوئے ابتدائی مذاکرات کے حوالے سے بریف کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آئندہ مذکراتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کلی جانب سے متعدد رہنما عدالتوں میں پیشیوں کے باعث مذاکرات کے پہلے دور کا حصہ نہیں بن پائے تھے۔
عمر ایوب نے بتایا ہے کہ علی امین گنڈاپور ذاتی مصروفیات کی بنا پر مذاکرات کا حصہ نپہیں بن سکے۔








