لاہور :گورنر ہائوس کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے پنجاب میں تحفظات پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کو لوکل سطح پر درپیش مسائل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سلیم حیدرخان، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سید حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی شریک تھے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اورسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اجلاس میں شریک تھیں۔
کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس ، پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت








