بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لگتا ہے بانی پی ٹی آئی پر مذاکرات کیلئے دباؤ آیا ، قمرزمان کائرہ

اسلام آباد:  پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی پردباؤ آیا ہے اب مذاکرات کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا صرف اسٹیبلشمنٹ سےبات کریں گے۔
ان کاکہناہے کہ حکومت تو پہلے ہی مذاکرات کی بات کر رہی تھی، اسلام آباد میں کارکنان کی لاشوں سےمتعلق جھوٹ بولا گیا، ملٹری کورٹ اچھی چوائس نہیں، بعض جرائم ایسے ہوتے ہیں جن کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوتا ہے۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نومئی کوحساس مقامات کونشانہ بنایا گیا، نومئی کوئی چھوٹا جرم نہیں تھا۔