بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیاسی جماعتوں کے مذاکرات سے معاملات بہتر ہوتے ہیں،اعظم تارڑ

وزیرآباد:  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں بیٹھنے سے معاملات بہتر ہوتے ہیں۔
شادی کی تقریب میںغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے   اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ہمیشہ صلح جوئی کی بات کرتے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کا ڈائیلاگ کیلئے کمیٹی بنانے کا اچھا فیصلہ ہے۔
ان کاکہناتھا کہ ایاز صادق نے وزیراعظم سے کہا ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، گفت و شنید ڈائیلاگ بات چیت یہی سیاست کا نام ہے، دھرنے،مارکٹائی یہ سیاست نہیں ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن اور حکومتی اتحاد موجود ہے، ہمیں عزت کرنی چاہیے، حکومتیں آتی جاتی ہیں ہم سب کا ایک ٹارگٹ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آپس میں بیٹھنے سے معاملات بہتر ہوتے ہیں، ہم پہلے بھی بات کرتے تھے کہ پارلیمنٹ کے فلور سے بات کی جائے۔