بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل کا ضمیر اچانک جاگ گیا، سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل کا ضمیر اچانک جاگ گیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ رچرڈ گرینل کا ضمیر 2018 کے الیکشن چوری سے سیاسی انتقام کے سیاہ دور تک سو رہا تھا، ان کا ضمیر اپوزیشن لیڈروں کی طویل قید پر سو رہا تھا۔
سعد رفیق نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر رچرڈ گرینل کا مردہ ضمیر آج بھی غاصب صہیونیوں کے ساتھ ہے، ان جیسے بے ضمیر لوگوں کا شعور صرف سامراجی عزائم کی تکمیل کےلیے ہی جاگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رچرڈ گرینل جیسے لوگوں کا انسانیت، انصاف، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی سے کوئی تعلق نہیں، ان کا مطالبہ کچھ اور مقاصد کچھ اور ہوتے ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو بخوبی علم ہے یہ سب مل کر چین بلاک کو توڑنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کو بخوبی علم ہے یہ ایران کو گھیرنے کےلیے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے، رچرڈ گرینل جیسے لوگوں نے پہلے بھی ایسا کیا لیکن رب کائنات نے پاکستان کو محفوظ اور مضبوط رکھا۔