بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مذاکرات سے نومئی کا کوئی تعلق نہیں،ماسٹرمائنڈتک معاملہ جائے گا،عطاء تارڑ

اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ نومئی کے کیسزمیں فیئرٹرائل کا حق دیاگیا، جولوگ فوجی تنصیبات کے اندرگئے اور حملے گئے ان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلے ،جن لوگوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا ان کے مقدمات انسداددہشتگردی عدالتوں میں چلے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ نومئی کی منصوبہ بندی پہلے کی گئی، لوگوں باقاعدہ اہداف دیئے گئے ،ایسانہیں ہوسکتاکہ لوگ خود ہی جی ایچ کیو،کورکمانڈرہاوس پہنچ گئے۔
انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے فیصلے دو سال بعدآئے عجلت میں نہیں کئے گئے،رائٹ ٹو فیئرٹرائل دیاگیارائٹ ٹوفیئرٹرائل کے تمام لوازمات پورے ہوئے، نومئی پر سمجھوتہ کرنے کامطلب ہوگاکہ آئندہ کسی کوایساکرنے پر سزانہ ملے، ناقابل تردیدشواہد ہونے کے باوجود سزانہ دیں تو انصاف کا نظام درہم برہم ہوجائے گا،نومئی کا معاملہ ان تک بھی جائے گاجوماسٹرمائنڈاور منصوبہ ساز تھے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مذاکرات سے نومئی کا کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ماضی میں فوجی عدالتوں کے فضائل بیان کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ  امریکہ میں بھی ملٹری کورٹس موجود ہیں وہاں بھی ملٹری کورٹس سے سزائیں ہوتی ہیں، کسی اورملک میں نومئی جیساہوتا تو سخت سزائیں ہوتیں،امریکہ ،برطانیہ میں کسی ملٹری ہیڈکوارٹرپرایساحملہ ہوتاتوقیامت برپاہوجاتی ۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم میں پی ٹی آئی شامل تھی۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو ہاوس اریسٹ یابنی   گالہ بھیجنے کی کوئی آفرنہیں ہوئی،میرے علاوہ باقی لوگوں کو رہاکردیں یہ بات سیاسی بیانیے کے سواکچھ نہیں،بانی پی ٹی آئی نے سیاسی بیانیہ بنایایہ کہہ کرانہوں نے فیس سیونگ کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستوں کے درمیان ایسی باتیں نہیں ہوتیں کہ فلاں کو رہاکردیں۔