بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کومشکلات سے نکالیں گے ،سازشی ہاتھوں سے بچائیں گے،صدرمملکت

لاڑکانہ:صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان کومشکلات سے نکالیں گے ،سازشی ہاتھوں سے بچائیں گے۔
گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےآصف علی زرداری نے کہاکہ عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہےاور عوام کی طاقت سے ہی اقتدار میں آتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوئی سپر پاورہےتو ہم اللہ تعالیٰ کی سپرپاور پر یقین رکھتے ہیں، یہ ہماراکچھ نہیں بگاڑسکتے۔انہوں نے کہاکہ صوبوں کو ان کاحق ملے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نےشہیدبینظیربھٹوکی برسی پرگڑھی خدابخش میں ذولفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مزارپرفاتحہ خوانی کی مزار پر حاضری دی اورپھول چڑھائے، تمام شہداکےبلندی درجات اورایصال ثواب کیلئےدعا بھی کی۔

شہیدبینظیربھٹوکی برسی پرگڑھی خدابخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے کسی کی پروا کرنے کی ضرورت نہیں ہےمیں سب کو دیکھ لوں گا اگر کوئی سپر پاور ہے تو ہماری پاور اللہ تعالی ہے ۔

صدر آصف علی زرداری نے لاڑکانا میں جلسے سے خطاب میں کہا نہ آپ کا پانی کہیں جائے گا نہ گیس کہیں جائے گی جس کا جو حق ہے اُسے ملے گا مشکل حالات سے نکال کر پاکستان کو بچائیں گے ۔

بینظیربھٹوکی برسی پرگڑھی خدابخش میں پیپلزپارٹی کے جلسے پر آصف علی زرداری نے خطاب میں کہا کہ ہم نے ذوالفقار بھٹو کیس کا فیصلہ واپس کرایا،اب یہ عدالتی قتل ہی رہےگا،ہماری وفا دھرتی اوروفاق سےہے،ہم جوبھی کام کریں گےعوام کوجواب دہ ہوں گے۔

اس سے پہلے صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں ان کے مزار پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ۔ صدر مملکت نے بھٹو خاندان کے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے قران پاک کی تلاوت کی اورشہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔