اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنمااور پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہاہے کہ مذاکرات حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہیں،پس پردہ کون ہے اور کون نہیں،ہم اس پر بات نہیں کرسکتے، پی ٹی آئی ایک مطالبہ لائے یادس ہماری طرف سے کوئی قدغن یاپابندی نہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی کو 2جنوری تک بہت اچھاوقت مل رہاہے اپنے تحریری مطالبات لائے، جب تک پی ٹی آئی تحریری طورپر مطالبات نہیں دیتی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ابتدامیں کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے،اس وقت مذاکرات حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہیں،پس پردہ کون ہے اور کون نہیں،ہم اس پر بات نہیں کرسکتے،
،مذاکرات جمہوری عمل ہے ،اگر 31جنوری تک کسی نتیجے پر پہنچ جاتے تو یہ خوش آئندہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی بانی سے دوبارہ ملاقات کا کہے گی توبالکل کرائیں گے، ہم آئندہ بھی فسیلیٹیٹ کریں گے۔انہوں نےنے کہاکہ آرمی ایکٹ پارلیمنٹ نے بنایاہے،
پی ٹی آئی ایک مطالبہ لائے یا10 کوئی قدغن یاپابندی نہیں،عرفان صدیقی








