اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنما شیرافضل مروت نے کہاہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس 26نومبرکی مہم کا ردعمل ہے، میں نہیں سمجھتاکہ اس نیوز کانفرنس سے مذاکرات پر کوئی اثرپڑے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہہمیں سیاسی دہشت گردقراردیاجارہاہے،سیاسی دہشت گردی کیاہوتی ہے؟ موجودہ وقت ایسے بیانات کا نہیں تھا، ہماری کوشش ہے کہ اداروں کو سیاست کی نظرسے نہ دیکھاجائے، 26نومبرکو ہمیں ماراگیا،26نومبرکو کیاہوا؟سب جانتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مذاکرات کا عمل خوش آئندہے ، ن لیگ بھی مذاکرات کررہی ہے اوراسٹیبلشمنٹ بھی کررہی ہے،اسٹیبلشمنٹ براہ راست مذاکرات نہیں کررہی بلکہ سہولت کاری کررہی ہے،معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔دکھانے کے لیے بیانات کچھ اورہوتے ہیں اورپردے کے پیچھے کچھ اورہوتاہے۔
انہوں نے کہاکہ طالبان کو واپس لاناسیاسی حکومت کا نہیں بلکہ باجوہ اور فیض کا منصوبہ تھا،طالبان کوواپس لاناغلط فیصلہ تھا،باجوہ او ر فیض کی انکوائری کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ باہربیٹھے بعض بعض لوگ غیرذمہ درانہ بیانات دیتے ہیں ، سوشل میڈیاکے بہت سے عناصرسے ہم نے اظہارلاتعلقی کیا، پاکستان کی ریاست اوردفاع کو نقصان پہنچانے والوں کی مذمت کرتے ہیں ،بہت سے لوگ پی ٹی آئی کی صف میں شامل ہوکرگالم گلوچ کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی ایسے عناصرسے لاتعلقی کرچکے ہیں
ن لیگ سے مذاکرات،اسٹیبلشمنٹ سہولت کاری کررہی ہے،شیرافضل مروت








