اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کے اگلے مرحلے کے لئے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی، کابینہ میں 4 سے 5 وزراء لئے جائیں گے جب کہ حنیف عباسی، طارق فضل چودھری، بیرسٹرعقیل ملک اور طلال چودھری کا نام ممکنہ وزرا میں شامل ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کے اگلے مرحلہ کے لئے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی، اس حوالے سے وزیر اعظم شہبازشریف نے پارٹی کے سینئر رہنماوں سے مشاورت مکمل کرلی۔
وفاقی کابینہ میں توسیع کا مرحلہ اگلے ہفتے کے دوران ہونے کا امکان ہے۔
کابینہ میں توسیع سے قبل وزیراعظم ممکنہ امیدوار وں سے انفرادی ملاقاتیں کریں گے جبکہ کابینہ میں 4 سے 5 وزرا لئے جائیں گے۔
حنیف عباسی، طارق فضل چودھری، بیرسٹرعقیل ملک، طلال چودھری کا نام ممکنہ وزرا میں شامل ہے جبکہ سینیٹر خلیل طاہر سندھو، اختیار ولی اور ڈاکٹر توقیر شاہ کے نام بھی زیرغورہیں۔
وفاقی کابینہ میں توسیع کیلئے مشاورت حتمی مراحل میں داخل، 4 سے 5 وزراء لئے جائیں گے








