اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف نے چشمہ نیوکلیئرمنصوبے کو پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعاون کا ایک اور سنگ میل قراردے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ چشمہ نیوکلیئرمنصوبے سے 1200میگاوٹ بجلی پیداہوگی ۔اس شاندار کامیابی پر پاکستان اٹامک انرجیکمیشن اور سی این این سی کومبارکباد پیش کرتاہوں ۔ پاکستان چین دوستی زندہ باد۔
چشمہ نیوکلیئرمنصوبہ پاک چین سٹریٹجک تعاون کا ایک اور سنگ میل ،وزیراعظم








