بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم محمدشہبازشریف سے توقیرشاہ کی ملاقات ،نئی ممکنہ ذمہ داریوں بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف سے سابق پرنسپل سیکرٹری اور ورلڈبینک کے ایگزیکٹوڈائرڈاکٹرتوقیرشاہ نے ملاقات کی ۔ڈاکٹر توقیر شاہ کو واشنگٹن سے واپس بلا لیا گیا ہے انہیں  وفاقی وزیر یا وزیراعظم کا مشیر بنایا جائےگا اور وزیراعظم ہاؤس کے تمام اہم امور کی نگرانی کریں گے۔ملاقات میں  توقیرشاہ کی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر توقیر شاہ عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں اور گزشتہ سال نومبر میں انہوں نے واشنگٹن میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں ۔ ڈاکٹر توقیر شاہ کو وزیراعظم شہبازشریف اور سابق نگران وزیراعظم ڈاکٹر انوارالحق کاکڑ کےساتھ پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پر کام کا وسیع تجربہ ہے جبکہ وہ پنجاب حکومت میں بھی اہم عہدوں پر تعینات رہے چکے تھے ، اور شہبازشریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو ڈاکٹر توقیر شاہ اس وقت بھی پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں ۔ کابینہ کا حصہ بننے سے قبل وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے اور وزیراعظم دوبارہ کسی سینئر بیوروکریٹ کی اس عہدے کےلئے تعیناتی کریں گے ۔