اسلام آباد: وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے ریکوڈک پر سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کی خبروں کی تردید کردی۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ریکوڈک پر مزاکرات جاری ہیں، ریکوڈک پر سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور جاری ہیں تاہم ابھی کوئی بھی ڈیل فائنل نہیں ہوئی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریکوڈک پرسعودی عرب کے ساتھ ڈیل جلد فائنل کر لی جائے گی اور یہ 2025 کے اوائل میں ہونے کا قوی امکان ہے۔
مصدق ملک نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کی کابینہ سے منظوری کی خبر بھی درست نہیں تاہم اس ڈیل کو دیکھنے کیلیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔
حکومت نے ریکوڈک منصوبے پر سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کی تردید کردی








