سرکاری ملازمین کی پنشن کے حساب کتاب کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کی پنشن کی کیلکولیشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ ریٹائرڈ ہونے والے وفاقی ملازمین کو پنشن کی ادائیگی ریٹائرمنٹ سے پہلے کے آخری 24 ماہ میں وصول کی جانے والی قابل پنشن تنخواہ کے حساب سے کیلکولیشن ہوا کرے گی۔








