امیر مقام، عطا تارڑ، علیم خان، شیخ وقاص اکرم، مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی، خورشید شاہ، فاروق ستار اور زین قریشی گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان کو 15 جنوری تک مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی فہرست جاری کردی۔
الیکشن کمیشن کی گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان کو 15 جنوری تک مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جنوری تک گوشوارےجمع نہ کروائے تو 16 جنوری سے رکنیت معطل کردی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں 23 ارکان سینیٹ، 116 ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں، ان اراکین میں امیر مقام، سردار یوسف، مبارک زیب، انجم عقیل خان، شیخ آفتاب، شہرام ترکئی، بیرسٹر عقیل، دانیال چوہدری، عطا تارڑ، علیم خان، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ علی موسیٰ گیلانی، علی قادر گیلانی، تہمینہ دولتانہ اعجاز الحق، مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی، غفور حیدری، خورشید شاہ، فاروق ستار اور نبیل گبول بھی گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ اراکین میں یوسف رضا گیلانی، رانا محمود الحسن، فاروق نائک گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں، حامد خان، سیف اللہ نیازی، ایمل ولی، انوارالحق کاکڑ نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔
پنجاب اسمبلی کے 208، سندھ اسمبلی کے 55 ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کروائے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 91 اور بلوچستان اسمبلی کے 25 ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔
سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانیوالے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی فہرست جاری








