بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا مہنگائی کی شرح 81 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار اطمینان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح 81 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار اطمینان کیا۔انہوں نے کہاکہ دسمبر 2024ءمیں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آنا خوش آئند ہے، میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا ہے لیکن یہ صرف آغاز ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے اڑان پاکستان جیسے منصوبے کا آغاز کیا، یہ منصوبہ پاکستان کو دنیا کے صف اول ممالک کی صف میں کھڑا کر دے گا ، حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ 24 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا، افراط زر 38 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد پر آ گیا، سٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن چکی ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد پر آ گیا ہے، حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عوام کی مشکلات کا احساس تھا، عوام کی مشکلات کے حل کے لئے دن رات کام کیا ،انشاءاللہ عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری آئے گی ۔