بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب ، کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کاکل اجلاس طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہو گی ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ہو گی جبکہ پی ایم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
ایس آئی ایف سی کی مد میں ہونے والی ترقی، سرمایہ کاری اور تیل گیس کے نئے ذخائر کے بارے میں بریفنگ ہو گی اور دوست ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور سہولیات کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔