بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی ،حکومت مذاکرات،23دسمبرسے آج تک  ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھے،عرفان صدیقی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں 23دسمبرسے آج تک ہم ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھے،   دونوں اعلامیے میں انہوں نے کہاکہ حکومت کوتحریری مطالبات پیش کئے جائیں گے،وہ جسے اسٹیک ہولڈرزکہتے ہیں ان کی طرف سے ان کے لیے دروازنہ نہیں کھولاگیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم چاہئے کہ ایک بار چیز تحریری سامنے آجائے تاکہ پتہ چلے کہ ان کے کیامطالبات ہیں؟ حکومت کس سے مشورہ کرتی ہے پریشان نہیں ہوناچاہئے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں اعلامیے میں انہوں نے کہاکہ حکومت کوتحریری مطالبات پیش کئے جائیں گے، ایم اویوسائن ہوگاتو اس کی ذمہ داری ہم پرآئے گی،انہیں چاہئے کہ اپنی بات سنجیدگی سے کریں۔
انہوں نے کہاکہ دونوں مٹینگزمیں اشارتاًنہیں کہ پہلے سٹیک ہولڈرزسے بات کرلیں، اگروہ قائل ہیں کہ سٹیک ہولڈرزہمارے ساتھ ہیں تو پھر انہیں شبہات نہیں ہونے چاہئیں، وہ جسے اسٹیک ہولڈرزکہتے ہیں ان کی طرف سے ان کے لیے درواز ہ نہیں کھولاگیا،