واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک بارپھرکہاہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی ،2000سال سے پاکستان اور بھارت لڑرہے ہیں،میں نے کہا بہت لمبی دشمنی ہوگئی اور کتناعرصہ لڑوگے، میں نے ان سے کہا کہ تجارت نہیں کریں گے پہلے جنگ روکو، انہوں نے بات سمجھی اور جنگ روک دی۔
وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے حکمران عظیم ہیں میںنے ان سے بات کی ،پاکستان اوربھارت کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر بات کررہےہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت سے کہاکہ اور کتناعرصہ لڑوگے، میں نے کہاکہ کوئی بھی مسئلہ حل کرسکتاہوں،ہم پاکستان اور بھارت کو اکھٹاکرلیں گے ۔
صدرٹرمپ نے کہاکہ بھارت میں طیارہ حادثہ خوفناک تھا۔
انہوں نے کہاکہ ایران سے سخت مذاکرات ہوں گے ،اسرائیل حملہ ممکن ہے کہ ہوجائے ،میں یہ نہیں کہناچاہتا کہ اسرائیل کا حملہ ناگزیر ہے ، میں دوستانہ راستے کو ترجیح دوں گابڑے تناز عے میں جانے کو پسندنہیںکروں گا،ایران کے ساتھ معاہد کرناچاہتاہوں اورمعاہدے کے قریب ہیں۔انہوں نے کہاکہ روس اوریوکرین کے درمیان تنازعے سے مایوس ہواہوں۔
پاکستان ،بھارت2ہزارسال سے لڑرہے ہیں،میں نے کہا اور کتنالڑوگے؟جنگ روکوادی،ٹرمپ









