بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران پر اسرائیلی حملہ: اس سے بڑی کوئی غلطی نہیں ہو سکتی،نوازشریف

لندن:سابق وزیراعظم ومسلم لیگ ن کے صدرمیاں محمدنوازشریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ اسرائیل کا ایران پر اس طرح حملہ کرنابہت بڑی زیادتی ہے۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بہت افسوس ناک ہے،آج کے دور میں اس سے بڑی کوئی غلطی نہیں ہو سکتی، اسرائیل کا اس طرح حملہ کرنا زیادتی ہے۔
یاد رہے کہ نوازشریف اپنی نجی مصروفیات کے باعث انگلینڈ کے شہر لندن میں قیام پذیر ہیں۔