بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں تالا توڑ گروہ نے بڑی واردات کر کے 5 دکانیں لوٹ لیں

کراچی :شہر قائد میں تالا توڑ گروہ نے ایک بڑی واردات کی ہے، جس میں اس نے 5 دکانیں لوٹ لیں۔
پولیس حکام نے اطلاع دی ہے کہ کراچی کے ضلع ملیر، گلشن حدید میں تالا توڑ گروہ متحرک ہو گیا ہے، جس نے ایک واردات میں فیز وَن کی مارکیٹ میں پانچ دکانوں کا صفایا کر ڈالا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واردات 5 رکنی گینگ نے کی ہے، گلشن حدید فیز ون کی مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے پہنچتے ہی سیکیورٹی گارڈ کو قابو کر لیا، اور اسے رسیوں سے باندھ کر سائیڈ میں بے بس کر دیا۔
پولیس نے نشان دہی کی کہ ڈاکوؤں نے واردات میں مارکیٹ کی پانچ بڑی دکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں موبائل فون شاپ، جیولری، اور کریانہ اسٹور کو لوٹا گیا، ان دکانوں میں کیش، موبائل فونز، اور سونا موجود تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دکانوں سے دیگر قمیتی سامان بھی چوری کیا گیا ہے، پولیس کو جیسے ہی واردات کی اطلاع ملی، نفری موقع پر پہنچ گئی، مجموعی طور پر ڈکیتی کے دوران نقصان کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے، متاثرہ دکان دار تمام نقصانات کا جائزہ لے کر بتائیں گے۔