ڪاسلام آباد(صفیر چوہدری )بحریہ ٹاون کی پراپرٹیز کی جزوی نیلامی،روبیش مارکی 508 ملین روپے میں نیلام ہوگئی۔ نیب نے روبیش مارکی بحریہ ٹاؤن کی نیلامی کی تصدیق کردی ۔ذرائع کے مطابق روبیش مارکی میں سب سے زیادہ بولی آزاد ڈیجئٹل سوشل میڈیا کے سی ای او مصور عباسی نے لگائی اور وہ کامیاب قرار پائے ۔ دوسری جانب نیب اعلامیے کے مطابق بحریہ ٹاون کے کارپوریٹ آفس ون کے لئے 87 کروڑ 60 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ کارپوریٹ آفس ٹو کے لئے 88 کروڑ 15 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی ہے نیب نے محاذ اتھارٹی کی منظوری سے مشروط کیا ہے۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاون کی بقیہ تین پراپرٹیز کے لئے موزوں پیشکش نا آنے کی وجہ سے ان کی نیلامی کا عمل پینڈنگ کردیا گیا ہے جلد ہی دوبارہ ان تینوں پراہراٹیز کی نیلامی کا اعلان کیا جائے ۔
علاوہ ازیں ایک انٹرویومیںکامیاب بولی دہندہ مصور عباسی نے کہاکہ چھ کی پراپرٹی فروخت کے تمام مراحل مکمل ہونے پرنیب کو چھ ارب روپے کی ریکوری ہوگی ،نیب یہ رقم ان لوگوں کو واپس کرے گا جو بحریہ ٹاؤن کے متاثرین ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ رقم کسی بھی عوامی منصوبے پر خرچ نہیں ہوسکتی اورنہ ہی قومی خزانے میں جائے گی ،یہ صرف ان لوگوں کوملے گی جوبحران ٹاؤن کے متاثرین ہیں۔اس سوال پر کہ خریدی جانے والی پراپرٹیزکو وہ کن مقاصدکےلئے استعمال کریں گے؟مصورعباسی نے کہاکہ پراپرٹیزجن مقاصد کے لئے قائم ہیں انہیں مقاصد کےلئے ہی استعمال ہوںگی۔انہوں نے کہاکہ وہ ہرگزملازمین کونہیں نکالیں گے بلکہ ان کی مزیدبہتری کے لئے اقدامات کریں گے۔








