بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مظفر آباد ، باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی 

مظفر آباد میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، ضلع باغ کے علاقے چمنکوٹ سے مظفر آباد کے علاقے ڈنہ جانے والی باراتیوں کی گاڑی پونیو گلی کے مقام پر کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق، 4 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔