بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوکرین کا روسی ایٹمی بجلی گھر پر ڈرون حملہ، بجلی کی پیداوار متاثر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے روس کے شہر کرسک میں قائم ایٹمی بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا، جس سے پلانٹ کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون نے ایٹمی بجلی گھر کے اضافی ٹرانسفارمر کو نشانہ بنایا، تاہم حملہ آور ڈرون کو مار گرایا گیا۔

روسی ردعمل

ایئر ڈیفنس سسٹم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرین کے 160 ڈرونز تباہ کیے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق یوکرین کے حملوں سے اب تک 22 روسی شہری ہلاک اور 105 زخمی ہوئے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگی کارروائیاں مزید تیز ہو رہی ہیں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔