بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مودی سرکار کا جنگی جنون، بحرہند کو تصادم کا مرکز بنانے کی سازش بے نقاب

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی جنگی پالیسی کو خطے کے امن اور ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے دی پرنٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کی ویسٹرن نیول کمانڈ کی مشقیں جاری ہیں جن کا مقصد آپریشنل تیاریوں اور بحرہند میں جنگی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحرہند میں بھارتی سرگرمیوں کا مقصد واضح ہے: خطے پر اثرورسوخ اور برتری قائم کرنا۔ تیز رفتار جنگی تیاریاں اور اشتعال انگیز تعیناتیاں نہ صرف امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ پورے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طاقت کے ذریعے بالادستی حاصل کرنے کی یہ پالیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ مودی سرکار کے جنگی عزائم سے علاقائی سلامتی براہِ راست متاثر ہو رہی ہے۔