اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کےقیدیوں کے حوالے سے قائم کمیٹی کی بحالی پر متفق ہو گئے ۔نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کمیٹی دونوں ممالک کے چار چار ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل ہو گی، ریٹائرڈ ججوں کی کمیٹی کی بحالی کی یہ تجویز بھارت نے گزشتہ سال دسمبر میں دی تھی جبکہ اس حوالے سے وزارت خارجہ نے دیگر متعلقہ وزارتوں اور محکموں سے بھی مشاورت کی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاک بھارت ریٹائرڈ ججوں پر مشتعمل کمیٹی کی بحالی میں ڈی جی جنوبی ایشیا اور ان کے بھارتی ہم منصب کی سفارشات نے اہم کردار ادا کیا، جلد دونوں ممالک اپنے اپنے چار ریٹائرڈ ججوں کے نام کمیٹی کے لیے پیش کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کی طبی ٹیمیں ایک دوسرے ممالک میں قید قیدیوں کی صحت و حالت زار کا جائزہ لینے کے لئے ایک دوسرے ممالک کا دورہ بھی کریں گی۔
پاکستان اور بھارت قیدیوں کے حوالے سے قائم کمیٹی کی بحالی پر متفق








