بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 67 فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک) قابض اسرائیلی فورسز کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فضائی حملوں میں مزید 67 فلسطینی شہید اور 156 زخمی ہوگئے۔

غذائی قلت کے باعث ایک اور فلسطینی جان کی بازی ہار گیا۔ وزارتِ صحت غزہ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 67 ہزار 139 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 69 ہزار 583 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

ادھر اسرائیلی فورسز نے فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق غزہ میں جاری محاصرے اور بمباری نے انسانی المیے کو شدت دے دی ہے اور شہریوں کو خوراک اور ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔