بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا اور عالمی برادری اسرائیل پر جنگ بندی کے احترام کے لیے دباؤ ڈالیں، ترک صدر طیب اردوان

ترک صدررجب طیب اردوان نے عالمی برادری، خصوصاً امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری پر مجبور کرے۔
ایک بیان میں صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے استحکام کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور ضرورت پڑنے پرغزہ ٹاسک فورس کی ہر ممکن مدد کے لیے بھی تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حماس معاہدے کی پاسداری کر رہی ہے، جبکہ اسرائیل مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔ اردوان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا سمیت دیگر ممالک اسرائیل پر عملی دباؤ ڈالیں تاکہ وہ معاہدے کی شرائط کا احترام کرے اور غزہ میں مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔