امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان تعلقات میں درپیش مسائل کے حل میں دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ وہ اس معاملے کو جلد اور مؤثر طریقے سے سلجھا سکتے ہیں۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 8 ماہ میں کئی تنازعات کو روکا ہے اور اب ایک اور مسئلہ حل کرنے کا وقت باقی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل جنم لے رہے ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ وہ اس معاملے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں دونوں ممالک کو جانتا ہوں اور یہ مسئلہ میں اچھے طریقے سے حل کروں گا۔ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل قابل اعتماد لوگ ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس مسئلے کو جلد حل کر لیں گے۔”
ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس وقت فوری کارروائی کی ضرورت نہیں، لیکن وہ اس مسئلے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مناسب وقت پر حل کے لیے قدم اٹھائیں گے۔









