بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انجینئرز کا احتجاج: پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار

کراچی (نیوزڈیسک) پی آئی اے انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کر گیا جس کے باعث قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ذرائع کے مطابق انجینئرز کے کام روک دینے سے جہازوں کی کلیئرنس تاخیر کا شکار ہے، کراچی سے دبئی اور ملتان جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، کراچی سے لاہور، کوئٹہ اور مدینہ جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اسی طرح لاہور سے کراچی آنے والی پرواز بھی شیڈول کے مطابق روانہ نہ ہو سکی، اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز میں بھی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پی آئی اے کے انجینئرز کا مؤقف ہے کہ تنخواہوں، الاؤنسز اور سروس اسٹرکچر سے متعلق وعدے پورے نہیں کیے گئے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کو متاثر کرنا مسافروں کے ساتھ زیادتی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم اگر معاملہ جلد حل نہ ہوا تو فلائٹ شیڈول مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting