بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی موثر انسدادِ منشیات کاروائیوں پر اقوام متحدہ کااعتراف

اسلام آباد(طارق محمود سمیر) اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) نے پاکستان کی انسدادِ منشیات کے شعبے میں شاندار کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا ہے۔ پاکستان میں یو این او ڈی سی کے نمائندہ ٹرولز ویسٹر نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی مؤثر کارروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان منشیات کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ملک ہے۔

ٹرولز ویسٹر کے مطابق افغانستان میں پوست اور ہیروئن کی پیداوار میں کمی کے بعد مصنوعی منشیات کی لیبارٹریاں تیزی سے قائم ہو رہی ہیں، جو عالمی سطح پر ایک نیا خطرہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، کیونکہ یہ خطے میں منشیات کی ترسیل روکنے کی مرکزی رکاوٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ “پاکستان نے ایک سال میں 365 میٹرک ٹن منشیات اور کیمیکل ضبط کیے ہیں، جو اس کی انسدادِ منشیات کی کوششوں کی بڑی کامیابی ہے۔”

یو این او ڈی سی نے اس موقع پر انسدادِ منشیات کے لیے ایک جامع روڈ میپ بھی جاری کیا، جس میں پاکستان کے لیے تکنیکی تعاون، انٹیلی جنس شیئرنگ، اور خطے میں شراکت داری کے نئے اقدامات شامل ہیں۔

ٹرولز ویسٹر نے واضح کیا کہ “پاکستان کو منشیات کے خلاف جنگ میں اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ عالمی برادری کو اس کے ساتھ مکمل اشتراک عمل کرنا ہوگا تاکہ منظم جرائم اور مصنوعی منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرے کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔”