بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں وائلنٹ کرائم میں 55 فیصد کمی آئی ہے، پولیس چیف کا دعویٰ

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ سال کی نسبت وائلنٹ کرائم میں 55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ شہر کا 18واں تھانہ ہے جہاں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق شہر میں نصب بعض کیمرے نہایت جدید ہیں جو نگرانی کو مزید مؤثر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹس کی شناخت کرنے والے کیمرے بھی سسٹم کا حصہ ہیں، اور مستقبل میں یہ نظام سیف سٹی پروجیکٹ سے منسلک کر دیا جائے گا، جس کے مثبت نتائج شہری خود دیکھیں گے۔
جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے 100 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا، اور مجموعی طور پر شہر میں سنگین جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔