عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں مکمل استحکام دیکھا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار 165 ڈالر پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہا، جس کا اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑا۔ یہی وجہ ہے کہ جمعرات کے روز 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر مستحکم رہا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی اضافہ یا کمی کے 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر قائم رہی۔
تاہم چاندی کی قیمت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1.60 ڈالر بڑھ کر 53.70 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ چاندی 160 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 642 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 138 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 699 روپے ہوگئی۔









