بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شو میں گیتا ٹنڈن سے ناروا سلوک، انیل کپور اور فرح خان نے معافی مانگ لی

بالی ووڈ کی معروف اسٹنٹ کوآرڈینیٹر گیتا ٹنڈن نے اداکار انیل کپور کے شو ’انڈیا کے ٹاپ 1 پرسنٹ‘ کے سیٹ پر اپنےاور اپنے بیٹے کے ساتھ مبینہ غیر مناسب رویے کا انکشاف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تفصیلی پوسٹ شیئر کردی، جس کے بعد معروف کوریوگرافر فرح خان اور شو کے میزبان انیل کپور کو معذرت کرنا پڑگئی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

گیتا ٹنڈن کے مطابق انہیں اور ان کے بیٹے کو شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا، جس کے لیے انہوں نے کوئی معاوضہ بھی طلب نہیں کیا تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

وہ مقررہ وقت کے مطابق دوپہرساڑھے 12 بجے سیٹ پر پہنچ گئیں، تاہم انہیں رات 9 بج کر 15 منٹ تک کسی واضح اطلاع یا وضاحت کے بغیر ایک ٹینٹ میں بٹھائے رکھا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انہوں نے بتایا کہ طویل انتظار کے بعد جب انہوں نے اس صورت حال پر اعتراض کیا تو پروڈکشن منیجر نے ان کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز انداز میں بات کی، جس سے انہیں اور ان کے بیٹے کو شدید دکھ اور مایوسی ہوئی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

گیتا ٹنڈن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ کسی سے رعایت یا خصوصی سلوک مانگنے نہیں گئی تھیں بلکہ شو کی ٹیم نے انہیں بار بار فون کرکے مدعو کیا تھا، انہوں نے بغیر کسی معاوضے کے اپنا اور اپنے بیٹے کا وقت دیا، اس لیے انہیں کم از کم بنیادی انسانی احترام کی توقع ضرور تھی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ان کا کہنا تھا کہ کیمرے کے پیچھے کام کرنے والے افراد کی عزت بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی کیمرے کے سامنے موجود فنکاروں کی ہوتی ہے۔ کسی شخص کے کام کی نوعیت یا اس کے پس منظر کی بنیاد پر اس کے ساتھ مختلف رویہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔

فرح خان اور انیل کپور کی معذرت
گیتا ٹنڈن کی پوسٹ پر معروف کوریوگرافر اور فلم ڈائریکٹر فرح خان نے ردعمل دیتے ہوئے ان سے معذرت کی۔ فرح خان نے لکھا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ گیتا سیٹ پر موجود ہیں، بصورت دیگر وہ انہیں اپنی وین میں بٹھاتیں۔ انہوں نے گیتا کی محنت اور فن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے کام کی بہت عزت کرتی ہیں۔

شو کے میزبان انیل کپور نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گیتا ٹنڈن سے معافی مانگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سن کر انہیں واقعی دکھ ہوا ہے، بطور میزبان ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ شو میں آنے والا ہر شخص خود کو قابل احترام محسوس کرے۔

انیل کپور نے کہا کہ گیتا اور ان کا بیٹا ان کے مہمان تھے اور ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

خیال رہے کہ گیتا ٹنڈن گزشتہ دو دہائیوں سے بھارتی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بطور اسٹنٹ پرفارمر اور اسٹنٹ کوآرڈینیٹر کام کر رہی ہیں۔ وہ بالی ووڈ کی کئی معروف اداکاراؤں کی باڈی ڈبل کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں، جن میں دیپیکا پڈوکون، کترینہ کیف اور ایشوریا رائے بچن شامل ہیں۔

انہوں نے متعدد معروف فلموں اور ڈراموں میں خطرناک اسٹنٹس اور ایکشن مناظر عکس بند کرانے میں حصہ لیا ہے، ان کے نمایاں پروجیکٹس میں ’چنئی ایکسپریس‘، ’سنگھم‘، ’را ون‘، ’سلطان‘ اور ویب سیریز ’دی فیملی مین‘ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:شو میں گیتا ٹنڈن سے ناروا سلوک، انیل کپور اور فرح خان نے معافی مانگ لی

گیتا ٹنڈن کا یہ معاملہ ایک بار پھر فلمی صنعت میں کیمرے کے سامنے اور پیچھے کام کرنے والے فنکاروں اور عملے کے ساتھ یکساں احترام اور مناسب برتاؤ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔