بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی شہری کا97 ویں سالگرہ پر گانے ’زندہ رہو، زندگی جیو‘ پر رقص کرتے انتقال

مرحوم  کی پڑوسن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وٹو موت کے وقت نشے میں نہیں تھے اور یہ ایک غیر متوقع واقعہ تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

امریکی شہری وِٹو اپنی 97ویں سالگرہ کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 97 سالہ شخص اپنی سالگرہ کی تقریب میں معروف گانے پر رقص کرنے کے چند لمحوں بعد انتقال کر گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وِٹو نامی معمر شخص نے گزشتہ ہفتے اپنی 97ویں سالگرہ ہالووین کے تھیم پر منائی تھی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ان کی پڑوسن 24 سالہ بیکر ایڈن ملینوف نے وِٹو کی سالگرہ کے لیے سرخ شراب اور چاکلیٹ سے کیک بھی تیار کیا تھا اور انھوں نے ہی سالگرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

جس میں 97 سالہ وٹو خوشی سے تالیاں بجاتے، رقص کرتے اور مہمانوں کے ساتھ وقت گزارتے دکھائی جا سکتا ہے۔ پس منظر میں بی جیز کا مشہور گانا ’اسٹے اِن الائیو‘ بھی چل رہا تھا۔

سالگرہ کا کیک کاٹنے اور پھر مہمانوں کے ساتھ خوشیاں منانے کے کچھ ہی دیر بعد وِٹو اچانک گر کر انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں:پردہ دار خواتین کو زیادہ ہراساں کیا جاتا ہے، حنا بیات کا دعویٰ

ان کی پڑوسن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وٹو موت کے وقت نشے میں نہیں تھے اور یہ ایک غیر متوقع واقعہ تھا۔