بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پردہ دار خواتین کو زیادہ ہراساں کیا جاتا ہے، حنا بیات کا دعویٰ

معروف اداکارہ حنا بیات خواجہ نے خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات سے متعلق اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض اوقات مکمل پردے میں موجود خواتین کو زیادہ ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سینئر اداکارہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں، شخصیت اور سماجی معاملات پر واضح گفتگو کے باعث جانی جاتی ہیں۔ وہ اپنے کریئر کے آغاز میں میزبانی بھی کرتی رہی ہیں اور مختلف سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والے پروگراموں کا حصہ رہی ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

حنا بیات نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سماجی تجربے کا ذکر کیا۔ ان کے مطابق دو لڑکیوں کو عام دیسی لباس میں ایک بازار سے گزارا گیا۔ کچھ لوگوں نے انہیں دیکھا، لیکن کسی نے کوئی نامناسب حرکت نہیں کی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اداکارہ کے مطابق بعد میں انہی لڑکیوں کو دوپٹے کے ساتھ بازار میں بھیجا گیا تو انہیں بعض لوگوں کی جانب سے نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ جب وہ مکمل حجاب میں وہاں گئیں تو انہیں چھیڑا گیا۔ حنا بیات نے کہا کہ یہ تجربہ ان کے لیے بھی حیران کن تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ان کے بقول اس مشاہدے سے یہ تاثر سامنے آیا کہ بعض مرد مکمل پردے میں موجود خاتون کو خود کا دفاع کرنے سے قاصر سمجھتے ہیں، جبکہ سادہ اور باوقار لباس میں پراعتماد نظر آنے والی خواتین کو زیادہ مضبوط تصور کرتے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اداکارہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی آرا تقسیم ہوگئیں۔ بعض نے ان کی بات کو مذہبی نقطۂ نظر سے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پردے کا فیصلہ اللہ کی جانب سے ہے۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا امکان

جبکہ دیگر صارفین نے ان کے تجربے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہراسانی کے واقعات میں خواتین کا اعتماد بھی ایک اہم پہلو ہوسکتا ہے۔ بعض افراد نے اپنے ذاتی تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ کی بات کی تائید کی۔