ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 600 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 9 ہزار 600 روپے اضافےکے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونےکی قیمت 8 ہزار 230 روپے اضافے سے 3لاکھ 73 ہزار487 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں سونےکی قیمت 96 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 131 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔








