بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زرعی یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا اسکینڈل، پروفیسر کی نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے بورے والا کیمپس میں جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک پروفیسر کی جانب سے طالبہ کو نازیبا اشارے اور غیر مناسب گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے طلبہ اور والدین میں شدید تشویش پیدا کردی۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ طالبہ نے 31 اکتوبر کو یونیورسٹی انتظامیہ کو باقاعدہ تحریری درخواست دی تھی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ملوث پروفیسر یحییٰ کو معطل کر دیا گیا اور ان کا یونیورسٹی میں داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔
پرنسپل کے مطابق واقعے کی تحقیقات حراسانی کمیٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں اور کیس کی مکمل انکوائری وائس چانسلر کے پاس جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ ابھی سامنے نہیں آئی، تاہم شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ وائرل ویڈیو میں پروفیسر کو طالبہ کے ساتھ نازیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس میں وہ مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں: “پیپرز میں 2 نمبر اضافی لگانے پر مجھے کیا دو گی؟” — یہ کلپ سامنے آتے ہی مختلف پلیٹ فارمز پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں گی اور ثابت ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔