بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان: اسپنر اور ہمپ بیک ڈولفن پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی کے دو مختلف مقامات پر اسپنر ڈولفن اور ہمپ بیک ڈولفن پراسرار حالات میں مردہ پائی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان ڈولفن کی موت کا امکان نقصان دہ ماہی گیری کے جال سے جڑا ہوسکتا ہے۔
اسپنر ڈولفن اپنی فضا میں چھلانگ لگانے اور ایک شاندار انداز میں گھومنے کی عادت کے لیے مشہور ہے، جبکہ ہمپ بیک ڈولفن ماضی میں کراچی کے ساحلی علاقوں میں عام پائی جاتی تھی۔ کیماڑی اور منوڑہ کے علاقے سے روانہ ہونے والے لوگ اکثر اس نسل کو سمندر میں دیکھتے تھے، اور مقامی کچھی کمیونٹی اسے گدا مچھلی کہتی تھی۔
ڈبلیو ڈی ایل ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر محمد معظم خان کے مطابق اسپنر ڈولفن بحرہِ ہند، بحرالکاہل، بحیرہ عرب اور مکران کے ساحلی علاقوں میں رہتی ہے اور دنیا کے گرم ساحلی پانی اس کی قدرتی رہائش گاہ ہیں۔ ہمپ بیک ڈولفن کی بقا اور نایاب نسل کے تحفظ کے لیے ڈبلیو ڈی ایل ایف پاکستان طویل عرصے سے کام کر رہا ہے۔
معظم خان نے زور دیا کہ ضروری ہے کہ مختلف ڈولفن نسلوں کی موت کی وجوہات کی تحقیقات کی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے پراسرار واقعات کو روکا جا سکے اور ان نایاب مخلوقات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔