وزیراعظم شہباز شریف لندن میں اپنے طبی معائنے کے سلسلے میں قیام بڑھا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ ایک روز قبل نجی دورے پر برطانیہ پہنچے تھے، جہاں لوٹن ایئرپورٹ پر ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور ن لیگ کی مقامی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔
لندن میں وزیراعظم کا طبی معائنہ مکمل ہوا اور اس دوران انہوں نے اپنے قیام کو ایک روز مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی طور پر ان کا چار روزہ نجی دورہ مکمل کر کے اتوار کو وطن واپسی کا پروگرام تھا، تاہم اب وہ پیر کی دوپہر لندن سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔









