بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیر ملکی وفد کی آمدورفت کے پیش نظر اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشنز کا اعلان

غیر ملکی وفد کی آمدورفت کے سلسلے میں اسلام آباد کی اہم شاہراہوں، ایکسپریس ہائی وے(Express Highway) اور سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز نافذ کی جائیں گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے پر سرینا چوک سے نائنتھ ایونیو تک مختلف مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سری نگر ہائی وے استعمال کرنے والی ٹریفک کے لیے سہروردی روڈ، جی 8 اور جی 9 کی سروس روڈز جبکہ زیرو پوائنٹ متبادل راستوں کے طور پر استعمال کیے جا سکیں گے۔

اسی طرح فیض آباد کی جانب جانے والی ٹریفک فیصل ایونیو جبکہ نائنتھ ایونیو جانے والی ٹریفک سروس روڈ ایسٹ استعمال کرے۔

اسلام آباد سے باہر جانے والے شہریوں کو جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ

اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹریفک ڈائیورشنز کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے، لہٰذا شہری اپنی منزل تک بروقت پہنچنے کے لیے سفر پر روانہ ہوتے وقت 20 سے 25 منٹ اضافی رکھیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہوں گے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دورانِ سفر ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور مزید معلومات کے لیے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز فالو کریں۔