بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی میں البیرونی یونیورسٹی کےقیام کا بل متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد(نیوزدیسک) قومی اسمبلی میں البیرونی یونیورسٹی کےقیام کا بل 25 فیصد مستحق طلبہ کو مفت تعلیم دینے کی ترمیم سمیت متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام ف کی عالیہ کامران کی بل میں ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں۔

البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025 ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیا گیا تو پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ نے 25 فیصد مستحق طلبہ کو مفت تعلیم دینے کی ترمیم متعارف کرا دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ترمیم کی حمایت کر دی اور بل اس ترمیم سمیت متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

رکن اسمبلی نیلسن عظیم نے راولپنڈی کے اسپتالوں کی صورتحال کا معاملہ اٹھایا تو وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے جواب دیا اسلام آباد میں باہر سے مریضوں کا ان فلو بہت زیادہ ہے ۔ کے پی ، کشمیر اور جی بی سے بھی مریض آتے ہیں ۔ 90 ملین ڈالر باہر سے آئے تھے وہ رقم جناح میڈیکل کمپلیکس پر خرچ کی جائے گی ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 5 دسمبر جمعہ کو دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔