نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (Nadra) نے 14 اگست سے کیو آر کوڈ پر مبنی چِپ کے بغیر نیا قومی شناختی کارڈ مرحلہ وار جاری کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
نادرا کے مطابق پاکستان میں تیار کردہ نئے شناختی کارڈ میں چِپ کے بجائے کیو آر کوڈ استعمال کیا گیا ہے۔ جنوری 2027 سے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ نائیکوپ (NICOP) اور جووینائل کارڈ سمیت قومی شناختی کارڈز کی تمام اقسام کے لیے جاری کیا جائے گا، جبکہ آخری مرحلے میں پاکستان اوریجن کارڈ (POC) کو بھی نئے چِپ فری کارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم زخمی ہوگئے، میچ سے آؤٹ
کیا پرانے شناختی کارڈ ختم ہوجائیں گے؟
نئے شناختی کارڈ کے اجرا کے بعد شہریوں میں یہ سوال پیدا ہوگیا ہے کہ کیا پہلے سے جاری شناختی کارڈ بھی منسوخ ہوجائیں گے۔
نادرا نے واضح کیا ہے کہ نئے چِپ فری شناختی کارڈ کے اجرا سے پہلے سے جاری شناختی کارڈ ختم نہیں ہوں گے۔ موجودہ شناختی کارڈ اپنی مقررہ تاریخِ میعاد تک بدستور کارآمد رہیں گے۔









