بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلائٹ منسوخ، ایئرپورٹ پر مسافروں نے موسیقی سے کشیدہ ماحول کو خوشگوار بنایا

ممبئی ایئرپورٹ پر پروازوں کی مسلسل منسوخی اور تاخیر کے باعث مسافر کافی پریشان تھے، لیکن ایک مسافر نے صورتحال کو خوشگوار لمحے میں بدل دیا۔ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے مشہور گانے ’’وہ لمحے’’ کی دھن پر گٹار بجاتے ہوئے زین رضا نے ایئرپورٹ کے انتظار گاہ میں موسیقی کی محفل سجائی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آس پاس بیٹھے مسافر موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور کچھ اسے اپنے فون پر ریکارڈ بھی کر رہے ہیں۔ زین رضا نے مزاحیہ انداز میں کیپشن لکھا کہ فلائٹ کی تاخیر کے باعث انہوں نے ’’لائیو کنسرٹ‘‘ شروع کر دیا، اور ممبئی سے پٹنہ کا سفر ’’ممبئی سے پتا نہیں کب جائیں گے‘‘ میں بدل گیا۔
یہ ویڈیو چند گھنٹوں میں وائرل ہو گئی اور لاکھوں لوگوں نے اسے دیکھا، ساتھ ہی ہزاروں لائکس اور تبصرے موصول ہوئے۔ صارفین نے اسے ’’اداس ماحول میں خوشگوار تبدیلی‘‘ قرار دیا۔
واضح رہے کہ بھارتی نجی ایئر لائن انڈیگو کی فلائٹس کی مسلسل منسوخی اور تاخیر کی وجہ سے ملک بھر کے مسافر شدید پریشان ہیں۔