بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشہور افریقن ٹک ٹاکر ایک ’ با عمل مسلمان اور حافظ قرآن

میلان(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا سٹار خبی لیم، جو ٹک ٹاک پر مقبول ترین شخص کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ ایک باعمل مسلمان اور حافظ قرآن ہیں۔

22 سالہ یوٹیوبر اور ٹک ٹاک اسٹار، جو مغربی افریقی ملک میں ایک متقی مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے اور  اسلام پر عمل کرتے ہیں۔

ٹک ٹاکر اپنے خاموش کامیڈی کلپس کے لیے جانے جاتےہیں، جس نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر 2.3 بلین سے زیادہ لائکس اکٹھے کیے ہیں۔

 

اس سے قبل ٹک ٹاکر  کوویڈ وبائی امراض کے درمیان اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے تاہم انہیں سوشل میڈیا پر کامیابی کی کہانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔

 

انہوں نے پہلے انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد نے انہیں دوسری نوکری کے لیے درخواست دینے پر مجبور کیا لیکن انہوں نے سوشل سائٹس پر اپنا وقت گزارنے اور خود فلم بندی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔