بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعدیہ جاوید: فاروق ستار فرسودہ اسکرپٹ کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار عوام کو فرسودہ اسکرپٹ کے ذریعے گمراہ نہیں کر سکتے۔
سعدیہ جاوید نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہی کراچی کو بھتہ خوروں سے نجات دلا کر شہر میں امن واپس لایا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو جماعت برسوں کراچی میں بھتہ خوری اور خوف کی علامت رہی، وہ آج کس منہ سے بات کر رہی ہے؟
فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ کراچی میں شہریوں سے کروڑوں روپے کا بھتہ مانگا جا رہا ہے اور تاجروں کو بیرونی ممالک سے کالز اور بھتہ کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجروں اور بلڈرز کا پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ہے۔
سعدیہ جاوید نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شہریوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے اور جلد عملی اقدامات سامنے آئیں گے، جس سے بھتہ خوری کی لعنت پر قابو پایا جا سکے گا۔