بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا، بیرسٹر سلمان صفدر

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان نے خود اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ رات 8 بجے اچانک توشہ خانہ ٹو کیس کی اطلاع وکلاء کو موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کیس 16 اکتوبر کو ملتوی ہوا تھا اور آج صرف دلائل مکمل ہونے تھے، فیصلہ سنانے کا وقت نہیں تھا۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا اور 1 کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ عدالت نے 59 صفحات اور 35 پیراگراف پر مشتمل فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ ابتدائی طور پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10، 10 سال قید کی سزا دی گئی تھی، جبکہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 409 کے تحت 7، 7 سال کی اضافی سزا بھی شامل کی گئی، جس سے مجموعی سزا 17، 17 سال بنتی ہے۔
اس فیصلہ کو احتساب عدالت کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں سنایا۔